ایف بی آرمیں بڑے تبادلے،کسٹمزگروپ کے 60افسران تبدیل

Feb 04, 2023 | 11:01 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: ایف بی آر میں اکھاڑ پچھاڑ،کسٹمز گروپ کے گریڈ 20 سے 17 کے 60 افسران کو تبدیل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صادق اللہ خان ڈائریکٹر کسٹمز ویلیوایشن پشاور اور حسن ثاقب شیخ کو کلکٹر گلگت بلتستان کا اضافی چارج دیدیا گیا ہےجبکہ نائمہ بتول کو ڈائریکٹر پوسٹ کلیرنس آڈٹ کراچی تعینات کردیا گیا ہے۔

عابد حسین ہاکرو ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ کوئٹہ،ارباب قیصر حامد ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ پشاور ،تیمور کمال ملک چیف ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد اور طیبہ بخاری ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز ایڈجیوڈیکیشن لاہور جبکہ جویریہ شاہد کو ڈپٹی کلکٹر کسٹمز اپریزمنٹ ایسٹ لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔

ایف بی آر انلینڈ ریونیو کے گریڈ 18 اور 19 کے چار افسران کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔جس میں نفیسہ بانو کو سیکرٹری آئی ٹی ونگ ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد جبکہ خدیجہ حسین کو سیکنڈ سیکرٹری آئی ٹی ونگ ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد تعینات کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں