بھارت میں پہلا مرد حاملہ ، مارچ میں بچے کو جنم دے گا

trans couple will be parents in march
کیپشن: trans couple will be parents in march
سورس: google

ایک نیوز:   بھارت کی ریاست  کیرالہ میں ٹرانسپلانٹ کے ذریعے عورت بننے والا مرد حاملہ ہوگیا اگلے ماہ بچے کو جنم دے گا۔ 

رپورٹ کے مطابق بھارت کا ٹرانس جینڈر جوڑا بچے کی پیدائش کے بعد اسے بریسٹ ملک بینک کے ذریعے دودھ پلانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ یہ ٹرانس جینڈر جوڑا کیرالہ کے علاقے کوزی کوڈ کا رہنے والا ہے۔

 یادرہے ٹرانسجینڈر شخص نے حاملہ ہونے کے لیے اپنی ٹراجشننگ پروسز کو روک دیا ہے۔ جوڑا اب مارچ میں اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہے ہیں۔ جیا نے سوشل میڈیا پر اس کا اعلان کیا۔ مبینہ طور پر بھارت میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے درمیان یہ پہلا کیس ہے۔

23 سال کی سہد اور 21 سالہ جیا ٹرانس خاتون، گزشتہ تین سالوں سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔ تب سے، دونوں نے اپنی ہارمون تھراپی کروائی ہے۔ جیا نے کہا کہ تبدیلی کے عمل کے تحت اگلے ماہ  بچہ جنم دینے کے بعد مرد بننے کا اپنا سفر جاری رکھے گی۔ جیا نے کہا، "ایک ٹرانس مین اور ٹرانس ویمن بننے کا ہمارا سفر جاری رہے گا۔ میں اپنا ہارمون علاج جاری رکھ رہا ہوں۔ ڈلیوری کے چھ ماہ یا ایک سال بعد، سہد بھی ٹرانس مین بننے کے لیے اپنا علاج دوبارہ شروع کرے گا۔

جیا کا کہنا ہے کہ  حمل کے حوالے سے اسے کوزی کوڈ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال کے ڈاکٹروں سے مدد ملی، ہونے والے بچے کو میڈیکل کالج کے بریسٹ دودھ بینک سے دودھ پلائیں گے۔

سہد، ترواننت پورم کا رہنے والا، اکاؤنٹنٹ کے طور پر کام کرتا تھا اور اب چھٹی پر ہے۔ سہد اور جیا نے اپنی ٹرانس جینڈر شناخت سے آگاہ ہونے کے بعد اپنی ابتدائی جوانی میں اپنے خاندانوں کو چھوڑ دیا تھا۔ 

جیا، کوزی کوڈ میں کلاسیکل ڈانس ٹیچر کہتی ہیں، "جب ہم نے تین سال پہلے ایک ساتھ رہنا شروع کیا تو ہم نے سوچا کہ ہماری زندگیاں دوسرے ٹرانس جینڈرز سے مختلف ہونی چاہئیں۔ زیادہ تر جوڑے معاشرے کے ساتھ ساتھ ان کے خاندانوں کی طرف سے بے دخل کیے جاتے ہیں۔ ہم ایک بچہ چاہتے تھے تاکہ ہمارے  مرنے  کے بعد بھی اس دنیا میں انہیں یاد کرنے والا کوئی شخص ہو۔