ایک نیوز : چوہنگ کے علاقے میں سوئی گیس دھماکہ سے گھر کی 2 چھتیس گر گئیں 6 افراد ملبے تلے دب گئے 2 عورتوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور میں 196/ H ازمیر ٹاون سردار طیب ڈوگر کے گھر کمرے میں گیس بھر جانے سے دھماکہ ہوا ۔دھماکہ اسقدر شدید تھا کہ گھر کی چھتیں گر گئیں اوررہائشی ملبے تلے دب گئیں جس میں 2 عورتوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچے اور عورت کو زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔ 50 سالہ طیب سمیت 2 افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں جبکہ 2 عورتوں کی لاشیں ملبے تلے ہیں جنہیں نکالنے کی کوشش کی جا رہی ھے۔ اور زیب النسا زوجہ طیب اور اور احسن ولد طیب عمر 16سال کو بھی ملبے کے نیچے سے نکال لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ خروٹ آباد کے علاقے میں گھر میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 4 بچے جان کی بازی ہار گئے تھے۔جاں بحق بچوں کی عمریں 2 سے 10 سال کے درمیان تھی۔ کوئٹہ میں رواں ماہ گیس لیکیج سے دھماکے کا یہ دوسرا واقع ہے اورکچھ روز قبل ہونے والے دھماکے میں 5 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہوئے تھے۔افسوسناک واقعہ میں 2 خواتین بھی زخمی ہوئی تھیں۔ بچوں کی لاشوں اور زخمی خواتین کو بی ایم سی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ 16 جنوری کو کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسلم اتحاد کالونی میں ایک مکان میں گیس دھماکہ ہوا تھا۔ہلاک ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کے چار بچے شامل تھے۔دھماکے کے بعد گھر میں آگ لگ گئی تھی۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب خاندان کے ایک فرد نے وہ ہیٹر جلانے کی کوشش کی جس کا پائپ ایسے سلینڈر میں لگا ہوا تھا جس میں سے گیس لیک ہو رہی تھی۔ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں چار سے 14 سال کے درمیان تھیں۔ واقعے میں خاندان کا کوئی فرد زندہ نہیں بچا۔سول ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق متاثرہ خاندان کے رشتے داروں نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔