ایک نیوز: وفاقی حکومت نے ہائیرایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی) کی خودمختار حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایچ ای سی کو وزارت تعلیم کے ماتحت کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے قیام کے آرڈیننس 2002 میں ترامیم کی جائیں گی ۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ ایچ ای سی آرڈیننس 2002 میں ترامیم ادارے کو مزید مضبوط کریں گی ،ایچ ای سی میں صوبوں کی نمائندگی متاثر کئے بغیر ممبران کم کئے جائیں گے ۔
ذرائع کاکہناہے کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی وفاقی حکومت کرے گی،چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت 4 سے کم کرکے 2 سال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کاکہناہے وزیر تعلیم کارکردگی سے عدم اطمینان کی صورت میں چیئرمین کو کسی بھی وقت سبکدوش کر سکیں گے،ہائیر ایجوکیشن کمیشن آرڈیننس 2002 میں ترامیم پر تحفظات کا شکارہے،چیئرمین ایچ ای سی نے کہاکہ ترمیم کی صورت میں 20 سال پیچھے جانا ہوگا۔