ایک نیوز : پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کیلئے ممکنہ طور پرکمنٹری پینل کے نام سامنے آگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کمنٹری پینل میں ابتدائی طور پر 11 کمنٹیٹرز اور پرزینٹرز کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بڑی تعداد میں کمنٹیٹرز کو پینل میں شامل کرنے کا فیصلہ ایک ہی وقت پر دو دو وینیوز پر میچز ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ پی ایس ایل 8 کے ممکنہ کمنٹری پینل میں مارک بوچر، نک نائٹ، ڈینی موریسن، وقار یونس اور بازید خان کے نام شامل ہیں جبکہ طارق سعید، سکندر بخت، کیس نائیڈو اور عروج ممتاز بھی کمینٹری پینل کی فہرست میں شامل ہیں۔
پی ایس ایل 8 کیلئے ممکنہ پرزینٹرز میں ایرن ہالینڈ اور زینب عباس کے نام شامل ہیں۔سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا نام کمنٹری پینل میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل 8 کیلئے کمنٹری پینل کے حتمی ناموں کا باضابطہ اعلان آئندہ ایک دو روز میں کیے جانے کا امکان ہے۔شیڈول کے تحت پی ایس ایل 8 کا آغاز 13 فروری سے ہوگا جبکہ فائنل 19 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب ملتان میں ہوگی، لیگ کے میچز دو مرحلوں میں ہوں گے،۔میچز ملتان، کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ پی ایس ایل کے موقع پر ہی وویمن کے تین نمائشی میچز ہوں گے جن میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل شریک ہوں گی۔پہلا میچ دفاعی چیمیئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان 13 فروری کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔ 34 میچز میں سے 11 میچز راولپنڈی میں ہوں گے، کراچی اور لاہور میں 9، 9 میچز جبکہ ملتان میں 5 میچز کھیلے جائیں گے۔پاکستان سپر لیگ کا فائنل 19 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔