خیرپور:بچیوں سے زیادتی اورخواتین کی قابل اعتراض ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار

Feb 04, 2023 | 09:16 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: خیرپور کے علاقے کوٹ ڈیجی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران بچیوں کوجنسی زیادتی کانشانہ بنانے اور خواتین کی قابل اعتراض ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے  والے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات ک مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مطلوب ملزم غلام مہرانی کو کوٹ ڈیجی میں پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتارکیا گیا ہے، ملزم سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ ملزم کے 2 ساتھی فرار ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ ڈاکو کوٹ ڈیجی کی مرکزی شاہراہ پر واردات کی نیت سے کھڑے ہیں، پولیس وہاں پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ کے بعد مطلوب ملزم غلام مہرانی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ ملزم غلام مہرانی نے چند روز قبل بچیوں کے ساتھ زیادتی اور خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔پولیس نے سرکاری مدعیت میں پہلے ہی مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی تھی۔

مزیدخبریں