سرکاری ملازمین کاقرآن مجید کی بےحرمتی،مہنگائی اورسانحہ پشاور کیخلاف احتجاج

Feb 04, 2023 | 09:01 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:لاہور میں ایپکا کی اپیل پر سرکاری ملازمین کاسویڈن میں قرآن مجید کی بےحرمتی، مہنگائی، تنخواہوں میں کٹوتی اور پشاور میں دہشتگردی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج 3فروری بروز بدھ کو سویڈن میں قرآن مجید کی بےحرمتی کیخلاف اور حکومت کیطرف سے آ ئی ایم ایف اور حکومتی نمائندوں کیطرف سے مہنگائی اور ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی اورریٹائرڈ ملازمین کی مراعات میں کٹوتی جبکہ پشاور میں دہشتگردی کیخلاف پنجاب یونیورسٹی ایڈمنسرٹیواینڈٹکنیکل سٹاف ایسوسی ایشن نے کامیاب ریلی کا اہتمام کیا۔جس میں مرکزی  صدر ایپکا پاکستان محمد سلطان مجددی صاحب اوروائس چیئرمین محبوب سندھو ایگیگا پنجاب نے خصوصی طور پر شرکت فرمائی۔جناب ناصر رحمت صاحب ومحبوب سندھو اور محمد سلطان مجددی صاحب نے اپنے اپنے خطاب میں سویڈن میں قرآن پاک کی بحرمتی کیخلاف شدید غم وغصہ کا اظہار کیااور کہا کہ امت مسلمہ ان ممالک اور انکی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں اور آئی ۔ایم۔ایف اور حکومتی فیصلوں کو ملازمین دشمن اور عوام کی قاتل پالیسی قرار دیا جائے۔

پشاور میں ہونے والی دہشتگردی کی بھی مزمت سخت الفاظ میں کی۔چیئرمین انقلاب گروپ جناب جاوید اقبال شرقپوری اور ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے علاؤہ کثیر تعداد میں ملازمین نے شرکت کی اور اس موقع پر حکومت کی ناقص پالیسیوں کے خلاف زبردست نعرے لگائے گئے۔آ ئی۔ایم ایف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ملازمین قاتل   مردہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-02-04/news-1675482647-3717.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-02-04/news-1675482647-6974.mp4

مزیدخبریں