پاؤلو کوئیلو بھی شاہ رخ خان کے مداح بن گئے 

Feb 04, 2023 | 00:51 AM

ایک نیوز :پٹھان ریلیز ہونے کے بعد معروف مصنف پاؤلو کوئیلو بھی بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے مداح بن گئے ۔

تفصیلات کےمطابق برازیل کے شہرہ آفاق ادیب پاؤلو کوئیلو  نے بالی ووڈ اداکار کی تعریف میں ٹویٹ کردی ۔کوئیلو نے شاہ رخ کی ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں بالی وڈ سپر اسٹار ممبئی میں اپنے گھر ’منت‘ کے باہر اپنے مداحوں کو دیکھ ہاتھ ہلاکر ان کو جواب دے رہے ہیں۔

انہوں نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن لکھا ’بادشاہ، لیجنڈ، دوست لیکن ان سب سے بڑھ کر ایک شاندار اداکار۔پاؤلو کوئیلو نے ساتھ ہی بریکٹ میں لکھا کہ جو لوگ مغرب میں ان کو نہیں جانتے ہیں  میں ان کو فلم ’مائے نیم از خان اینڈ آئی ایم ناٹ آ ٹیررسٹ‘ تجویز کرتا ہوں۔

شاہ رخ خان نے صبح اٹھ کر کوئیلو کی ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ میرے دوست آپ ہمیشہ مہربان رہتے ہیں۔ ہمیں جلد از جلد ملاقات کرنی چاہئے۔اس سے قبل بھی  پائیلو شاہ رخ خان کی تعریف میں ٹویٹ کرچکے ہیں اور انہوں نے خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ یورپ میں شاہ رخ کی مزید فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں۔

 پاؤلو کوئیلوکا شمار دنیا کے بہترین ناول نگاروں میں ہوتا ہے ان کا ناول The Alchemistعالمی سطح پر سب سے زیادہ فروخت ہونے والا ناول ہے ۔اس ناول کے علاوہ بھی ان کے مزید 28ناولز شائع ہوئے ہیں ۔

مزیدخبریں