مریم نواز نے آئینہ دکھایا تو فتنہ پارٹی کے چمچے طیش میں آگئے ہیں، عظمیٰ بخاری 

مریم نواز نے آئینہ دکھایا تو فتنہ پارٹی کے چمچے طیش میں آگئے ہیں، عظمیٰ بخاری 
کیپشن: When Maryam Nawaz showed a mirror, Fitnah party's spoons have come to a standstill, Uzma Bukhari

 ایک نیوز: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری  نے  بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔  

تفصیلات کےمطابق  عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا مریم نواز نے آئینہ دکھایا تو فتنہ پارٹی کے چمچے طیش میں آگئے ہیں،مریم نواز پنجاب کے بچوں کو سکالرشپ دے رہی گنڈاپور اور بشری بی بی پیٹرول بم اور اسلحہ دے رہے ہیں، وفاق کے لیے فنڈز سے وفاق پر ہی جتھوں سے حملہ اور ہونے والا گروہ قوم کا اصل دشمن ہے۔ 

انہوں نے کہا غیر ملکیوں اور شدت پسندوں کے ساتھ اسلام آباد پر حملہ آور ہوئے،جو اسلحہ پولیس اہلکاروں کے پاس نہیں تھا وہ فتنہ پارٹی کے احتجاجی گروہ کے پاس تھا ،مریم نواز کی ہدایات کے مطابق پنجاب پولیس کا ہر اہلکار غیر مسلح تھا،اگر پنجاب پولیس مسلح ہوتی تو غیر ملکی اور شدت پسندوں کا گروہ اٹک پل کراس نہ کرتا۔