ضلع کرم میں سڑک کی   بندش سے ادویات کی قلت ، وزیراعلیٰ کے پی کے کا اہم اقدام  

ضلع کرم میں سڑک کی   بندش سے ادویات کی قلت ، وزیراعلیٰ کے پی کے کا اہم اقدام  
کیپشن: Shortage of medicines due to road closure in Karam District, Chief Minister KPK's important initiative

ایک نیوز: ضلع کرم میں سڑک کی بندش سے ادویات کی قلت کا معاملہ، وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈا نے علاقے میں ضروری ادویات کی ہنگامی بنیادوں پر ترسیل کے لئے اپنا ہیلی کاپٹر فراہم کردیا۔ 

تفصیلات کےمطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا ہیلی کاپٹر آج ضروری ادویات کے دو کنسائنمنٹ لے کر کرم پہنچ گیا ، ان ادویات میں 63 لاکھ روپے مالیت کے جان بچانے والی اور دیگر ضروری ادویات شامل ہیں ، وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر زمینی راستہ کھلنے تک ہیلی کاپٹر روزانہ کی بنیاد پر ادویات سپلائی کرے گا ،وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایات پر مشیر صحت اور سیکرٹری صحت کرم میں ضروری ادویات کی فراہمی کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ 

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے  علاقے میں ضروری ادویات کی ہمہ وقت دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، جب تک زمینی رابطہ مکمل طور پر بحال نہ ہو علاقے میں بذریعہ ہیلی  کاپٹر  ادویات کی فراہمی کا عمل جاری رکھا جائے، صوبائی حکومت علاقے میں ادویات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔