ایک نیوز: سابق صدر عارف علوی نے گرفتار ی کےخوف سے حفاظتی ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔
عدالت نے سابق صدر عارف علوی کی20دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے تین مقدمات میں عارف علوی کی ضمانت منظور کی ہے، عدالت نے عارف علوی کو50ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ کیس کی مزید سماعت کیلئے معاملہ آئینی بینچ کو بھیجا جارہا ہے ، مقدمات کی تفصیلات سمیت دیگر معاملات آئینی بینچ دیکھے گا ،پر امن احتجاج کے باوجود مختلف شہروں میں دہشتگردی ایکٹ سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ،اب تک کی معلومات کے مطابق عارف علوی کے خلاف میانوالی ،ٹیکسلا اور راولپنڈی میں مقدمات درج کیے ہیں ۔
عارف علوی کے خلاف مقدمات کے اندراج کا مقصد سیاسی دباؤ میں لانا ہے ،متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنے کے لیے 20 دن لیے حفاظتی ضمانت دی جائے تاکہ متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرسکیں ، سندھ پولیس کو درخواست گزار کی گرفتاری سے روک جائے ، عارف علوی کا نام نامعلوم ایف آئی آرز میں شامل کرنے سے روکا جائے۔