ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے:وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب

ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے:وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب
کیپشن: The country's economy is on the way to improvement: Finance Minister Muhammad AurangzebThe country's economy is on the way to improvement: Finance Minister Muhammad Aurangzeb

ویب ڈیسک:وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نےکہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد کے لیے پُرعزم ہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سےخطاب کرتےہوئے انہوں نےکہا کہ معاشی اصلاحات کا عمل جاری رکھیں گے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارےمیں کمی آئی ہے، ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،کرنسی مستحکم اور زرمبادلہ ذخائر ڈھائی ماہ کی درآمدات کےمساوی ہیں،اس سال زرمبادلہ ذخائر3ماہ کی درآمدات کے برابر ہوجائیں گے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی 4.9 فیصدکی سطح پرآگئی ہے،12سے14ماہ میں بہت مثبت معاشی پیشرفت ہوئی ہے، ملک کاکرنٹ اکاؤنٹ مسلسل سرپلس آرہا ہے،تیزی سےبڑھتی آبادی،ماحولیاتی تبدیلی بڑے چیلنجز ہیں، مسائل سےنمٹنے کیلئے 3 سال کا انتظار نہیں کرسکتے،اورنہ ہی یہ انتظارنہیں کرسکتےکہ آئی ایم ایف پروگرام مکمل ہوجائے۔