اداکار شہریار منور کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی،دلہن کون؟ 

Dec 04, 2024 | 12:01 PM

ویب ڈیسک:مشہور پاکستانی اداکار و پروڈیوسر شہریار منور نے ایک انٹرویو میں اپنی شادی کی بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دسمبر میں شادی کر رہے ہیں اور ان کی اہلیہ کاشوبز انڈسٹری سے تعلق نہیں ہے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ میں دسمبر کے آخر میں شادی کر رہا ہوں، آپ سب ہماری دعا کریں، شہریار منور کی شادی ماحین صدیقی سے ہونے والی ہے جو چند شوبز پروجیکٹس میں کام کر چکی ہیں۔
خیال رہے کہ شہریار منور نے ڈرامہ سیریل ’زندگی گلزار ہے‘سے خوب شہرت حاصل کی جس کے بعد کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کی جن میں ’میرے درد کو جو زباں ملے‘، ’تنہائیاں نئے سلسلے‘، ’کہی ان کہی‘، ’آسمانوں پہ لکھا‘، ’پہلی سی محبت‘، ’کچھ ان کہی‘، اور ’رد‘ شامل ہیں۔
 وہ اس وقت نئے ڈرامہ سیریل ’اے عشقِ جنون‘ میں نظر آ رہے ہیں۔

مزیدخبریں