چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزاکا دورہ عراق،اہم ملاقاتیں

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزاکا دورہ عراق،اہم ملاقاتیں
کیپشن: Chairman Joint Chiefs of Staff General Sahir Shamshad Mirzaka visit to Iraq, important meetings

ایک نیوز: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا عراق کا سرکاری دورہ،آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزانے عراقی وزیر اعظم،وزیر دفاع اور وزیر داخلہ سے ملاقاتیں کیں۔
جنرل ساحر شمشاد مرزانے عراقی چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات کی،ملاقاتوں میں سکیورٹی ودفاعی تعاون،علاقائی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملقات میں فوجی تعاون کو وسعت دینے،دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، عراقی سول اور عسکری قیادت نےپاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیاگیا، جنرل ساحر شمشاد مرزاکوعراق کی مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر پہنچنے پرگارڈ آف آنردیاگیا۔