ایک نیوز: قومی سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ۔
بابر اعظم تینوں فارمیٹس میں کے سکواڈ میں شامل ہیں،فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ ٹیم سے آرام دیا گیا ،پاکستان ٹیسٹ ٹیم میں شان مسعود کپتان سعود شکیل نائب کپتان، عامر جمال ،عبداللہ شفیق، بابراعظم شامل ،حسیب اللہ کامران غلام خرم شہزاد میر حمزہ بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔
محمد عباس ،محمد رضوان ،نسیم شاہ ،نعمان علی ،سائم ایوب اور سلمان علی آغا بھی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل ہیں، پاکستان کا 15 رکنی ون ڈے سکواڈ محمد رضوان کپتان، عبداللہ شفیق ،ابرار احمد، بابر اعظم، حارث روف، کامران غلام ،محمد حسنین شامل، محمد عرفان خان، نسیم شاہ ،سائم ایوب، سلمان علی آغا بھی ون ڈے سکواڈ کا حصہ ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم ،طیب طاہر اور عثمان خان پاکستان ون ڈے سکواڈ میں شامل ہیں، جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے قومی سکواڈ میں محمد رضوان کپتان ،ابرار احمد، بابرعظم، حارث روف جہانداد خان شامل ،محمد عباس ،محمد حسنین ،محمد عرفان خان ،عمیر بن یوسف ،صائم ایوب سکواڈ کا حصہ ہیں، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی ،سفیان مقیم ،طیب طاہر ،عثمان خان ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل ہیں۔