پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکے اختتام پر 545پوائنٹس کا اضافہ  

Dec 04, 2024 | 15:50 PM

ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پر کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پی ایس ایکس میں تیزی کا سلسلہ برقرار رہا ۔
کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس نئی بلندیوں پر پہنچ گیا،ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس 1 لاکھ 5 ہزار 473 پوائنٹس کی بلندی تک پہنچا ،اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 545 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 5 ہزار 104 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دن بھر مجموعی طور پر 467 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،258کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 180 کے شیئرز میں کمی ہوئی ،مارکیٹ میں 1 ارب 73 کروڑ 35 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 50 ارب 15 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 105,473 جبکہ کم ترین سطح 104,315 پوائنٹس رہی۔    

مزیدخبریں