لیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری،45ملزمان گرفتار

لیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری،45ملزمان گرفتار
کیپشن: LESCO's operation against electricity thieves continues, 45 accused arrested

ایک نیوز: لیسکو کا لاہور میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے 24گھنٹوں کے دوران 489 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔
 175 ملزمان کے خلاف مقدمات درج،45گرفتار کر لیے گئے ہیں، پکڑے جانے والے کنکشنز میں 15 کمرشل ، 5 زرعی اور 469 ڈومیسٹک تھے ۔
 تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 3 لاکھ 23 ہزار 463 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے، چارج کیے گئے یونٹس کی مالیت1 کروڑ 43 لاکھ 40 ہزار 685 روپے ہے۔