ایک نیوز: پی ٹی آئی رہنما وممبر قومی اسمبلی زرتاج گل نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔
زرتاج گل نے ہائیکورٹ میں راہداری اور حفاظتی ضمانت درخواستیں دائر کردی، زرتاج گل نے 4 مقدمات میں راہدرای ضمانت دائر کردی ہے، 24نومبر اسلام آباد احتجاج پر زرتاج گل کے خلاف 4 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
وکیل زرتاج گل کا کہنا ہے کہ زرتاج گل کے خلاف اور بھی مقدمات درج کئے گئے ہیںجن کا ہمیں معلوم فراہم نہیں کئے گئے، ہم نے مقدمات تفصیل اور حفاظتی ضمانت درخواست بھی دائر کردی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع
Dec 04, 2024 | 10:23 AM