قذافی سٹیڈیم کا53روز میں 80فیصد تعمیراتی کام مکمل 

قذافی سٹیڈیم کا53روز میں 80فیصد تعمیراتی کام مکمل 
کیپشن: 80% construction work of Gaddafi Stadium completed in 53 days80% construction work of Gaddafi Stadium completed in 53 days

ایک نیوز: قذافی سٹیڈیم کے تعمیراتی کام نے سپیڈ پکڑ لی ،صرف 53 روز میں مجموعی طور پر 80 فیصد تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نےقذافی سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا،مین بلڈنگ کا گرے سٹرکچر 100 فیصد جبکہ پویلین بلڈنگ کا گرے سٹرکچر 90 فیصد مکمل انکلوژرز کے تعمیراتی کام 75 فیصد مکمل نشستوں کے لیے سٹرکچر کی تعمیر اور خندق کا کام آخری مرحلے میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کی تعمیر نو کے کام کا معائنہ کیا ۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نشتوں کے لئے تعمیرکردہ آخری سٹرکچر پر گئے اور گراؤنڈ کے ویو کو دیکھا ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آخری نشتوں سے گراؤنڈ کے نئے ویو کی تعریف کی ۔
محسن نقوی پویلین کے فلورز پر گئے اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا ، محسن نقوی کی خندق کے دونوں اطراف دیدہ زیب گرل لگانے کی ہدایت ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےقذافی سٹیڈیم کے تعمیر نو کے کام پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہارکیا۔