سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور شہبازشریف کی ملاقات کا اعلامیہ جاری 

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور شہبازشریف کی ملاقات کا اعلامیہ جاری 
کیپشن: The announcement of the meeting between Saudi Crown Prince Muhammad bin Salman and Shehbaz Sharif continues

ایک نیوز: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سعودیہ پاکستان رہنماؤں کا دوطرفہ تعلقات میں بڑی تبدیلی لانے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہکرتا ہے ،وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ریاض میں منعقدہ ون واٹر سربراہی اجلاس کے موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود سے خوشگوار ملاقات ہوئی۔ 
سعودی ولی عہد نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران پانچویں بار پاکستانی وزیر اعظم سے ملاقات پر اپنی بے حد خوشی کا اظہار کیا۔
 انہوں نے کہا کہ یہ حقیقی محبت اور باہمی احترام کا ثبوت ہے جو دونوں ممالک کے عوام کو جوڑتا ہے، دونوں رہنماؤں کا اس بات پر اتفاق ہوا کہ پاکستان اور سعودیہ کے لیے اپنے اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید فروغ دینا انتہائی ضروری ہے۔
  سعودی ولی عہد نے اس بات پر زور دیا ک پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعاون کا فروغ پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے،دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر عملدرآمد کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
 وزیراعظم نے ولی عہد کا پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا، انہوں نے ولی عہد کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی اپنی دعوت کا اعادہ کیام ولی عہد نے وزیرِ اعظم کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے جلد دورہءِ پاکستان کے منتظر ہیں۔