ایک نیوز: پاورلفٹنگ چیمپئن شپ ایشین چیمپئن کون ہوگا ؟ پاور لفٹنگ کی حکمرانی کی جنگ شروع ہو گئی۔
ازبکستان میں میدان سج گیا ، پاکستان کی ٹیم ازبکستان کے شہر تاشقند پہنچ گئی ،پاکستانی ٹیم میں ڈاکٹر عدنان جبار،اطہر کامران بٹ،اعصام شہزاد اور کوچ غلام دستگیر بٹ شامل ہیں۔
پاکستان کے نوح دستگیر بٹ6دسمبر کو تاشقند روانہ ہوں گے ،نوح دستگیر بٹ کا مقابلہ تائیوان اور روس کے نامور ویٹ لفٹرز سے ہوگا،نوح دستگیر بٹ کامن ویلتھ پاور لفٹنگ اور ویٹ لیفٹنگ کے گولڈ میڈلسٹ ہیں۔
یہ چیمپئن شپ 26 سے 29 دسمبر تک جاری رہے گی، چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے، منتظمین کے مطابق ایونٹ کے انعقاد سے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔