ایک نیوز:دہشت گرد اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، اسرائیل نے24 گھنٹے کے دوران مزید36فلسطینیوں کو شہیداور96کو زخمی کردیا۔
ترجمان اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں خوراک کی دستیابی نہ ہونے کے برابر ہے، اسرائیل کی ناکہ بندی کی وجہ سے شمالی غزہ میں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں ، اسرائیل کے حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد44ہزار502ہوگئی،زخمی فلسطینیوں کی تعداد1لاکھ5ہزار454ہوگئی۔
دوسری جانب اسرائیل لبنان جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کی لبنان کےعلاقوں میں بمباری ،اسرائیلی فورسز کے جنوبی لبنان پر حملے12افرادشہیدمتعدد زخمی ہوگئے،امریکی حکام نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں پر تشویش کا اظہار کر دیا۔
حزب اللہ نے بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی پربھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔