پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ ،خطرناک ڈاکو عمران عرف مانی ہلاک 

پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ ،خطرناک ڈاکو عمران عرف مانی ہلاک 
کیپشن: Shooting between police and robbers, dangerous robber Imran alias Mani was killed

ایک نیوز:آرگنائزڈکرائم یونٹ کاہنہ اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،لاہور شہر سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں 150 سے زائد وارداتوں میں ملوث انتہائی خطرناک ڈاکو عمران عرف مانی بلوچ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔
  پولیس ٹیم ملز م کوجسمانی ریمانڈاورساتھیوں کی گرفتاری اوربرائےریکوری کے لیے علاقہ تھانہ کاہنہ لے جارہی تھی کہ4نامعلوم ملزمان نے اپنےساتھی کو چھڑوانے کے لیے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
 ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ سے ڈاکو عمران عرف مانی بلوچ شدید زخمی ہو گیا جس کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا، ہلاک ملزم ڈکیتی، رابری،نقب زنی جیسی 150 سے زائد خطرناک وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا۔
ڈی ایس پی سید حسین حیدر ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے،سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچا ،ہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائده اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔