ویب ڈیسک :امریکی ریاست فلوریڈا کا ایک نجی جزیرہ جو ایچ جی ٹی وی سیریز میں دکھایا گیا تھا 2.5 ملین یعنی 25 لاکھ ڈالرز کی قیمت کے ساتھ فروخت کے لیے پیش کردیاگیا۔
فلوریڈا کی ایک ویب سائٹ پر پرائیوٹ آئی لینڈز انکلیو برائے فروخت کا باقاعدہ اشتہار دیا گیا ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ چند اپارٹمنٹس پر مشتمل اس جزیرے کی کل مالیت 25 لاکھ امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔
چاروں اطراف پھیلے پانی کے بیچ یہ جزیرہ امریکی ریاست فلوریڈا کا سی شیل کہلاتا ہے جو میراتھن ساحل کے قریب واقع ہے ۔جزیرے کی فروخت کے اشتہار میں لکھا گیا ہے کہ ’پریٹی جو راک فلوریڈا کو اپنا بنانے کا ایک بہترین موقع ہے، یہ جزیرہ آپ کے خوابوں کا گھر اور آپ کی ذاتی پناہ گاہ بھی بن سکتا ہے۔ آپ اپنی تعطیلات سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو اس سے بہتر کوئی دوسری جگہ نہیں ہے، یہ جزیرہ لوگوں کو ماضی کی پر لطف زندگی کی یاد دلاتا ہے۔
9,190 مربع فٹ پر پھیلے اس جزیرے کو 2014 میں ایچ جی ٹی وی کے ‘بائینگ دی بیچ’ کی ایک قسط میں بھی دکھایا گیا تھا، لیکن 2017 میں سمندری طوفان ارما کی وجہ سے اس پر رہائش پذیر ایک خاندان کا گھر تباہ ہو گیا تھا۔
فلوریڈمیں جزیرہ فروخت کیلئے پیش، قیمت کتنی ؟
Dec 04, 2023 | 23:27 PM