بھارت میں طوفان ”میچونگ“ کے اثرات، طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی

بھارت میں طوفان ”میچونگ“ کے اثرات، طوفانی بارشوں نے مچادی
کیپشن: The effects of Cyclone "Mechung" in India caused by torrential rains

ویب ڈیسک:سمندری طوفان میچونگ کے باعث بھارتی ریاست تامل ناڈو میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی۔
 ریاست تامل ناڈو کے شمالی ساحل پر ہونے والی بارشوں سے چنئی شہر اور دیگر اضلاع شدید متاثر ہوئے ہیں۔طوفان میچونگ آندھرا کے ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے تاہم طوفان سے ریاست تامل ناڈو اور پوڈو چیری میں شدید بارشیں جاری ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چنئی شہر کے بیشترعلاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ متعدد علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، نشیبی علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہوگیا ہے اور بعض علاقوں میں سیلابی ریلا گاڑیوں کو بھی بہالے گیا۔
چنئی کے پڑوسی اضلاع میں رات گئے شدید بارشیں ہوئیں اور اس دوران بعض مقامات پر 196 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی حکومت نے نجی اداروں پر زور دیا ہیکہ اس صورتحال میں وہ ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایات جاری کریں، جبکہ چنئی شہر میں ہونے والی شدید بارشوں کی وجہ سے اسکول، کالجز اور سرکاری دفاتر میں آج چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔