ہریتھک روشن نے ایکشن فلم ’فائٹر‘ کا پوسٹر جاری کردیا  

ہریتھک روشن نے ایکشن فلم ’فائٹر‘ کا پوسٹر جاری کردیا  
کیپشن: Hrithik Roshan released the poster of the action film 'Fighter'

ویب ڈیسک:بالی وڈ سپر اسٹار ہریتھک روشن نے اپنی نئی آنے والی ایکشن فلم ’فائٹر‘ میں اپنے کردار پر مشتمل پوسٹر جاری کردیا۔ 


انسٹاگرام پر فلم میں اپنے کردار کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اداکار نے اپنا تعارف ’اسکواڈرن لیڈر شمشیر پٹھانیا‘ کے نام سے کرایا ہے۔
یش راج پروڈکشن کے تحت ایکشن فلم کو بلاک بسٹر ’پٹھان‘ کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند بنارہے ہیں اور اسے بھارت کے 75 یوم جمہوریہ پر ریلیز کیا جائے گا۔
’فائٹر‘ کے ساتھ ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون پہلی مرتبہ اسکرین شیئر کررہے ہیں جب کہ وہ دونوں سدھارتھ آنند کے پروجیکٹ میں الگ الگ کام کرچکے ہیں۔
میگا ایکشن تھرلر فلم کی دیگر کاسٹ میں انیل کپور، کرن سنگھ گروور، اکشے اوبرائے اور دیگر نامور فنکار شامل ہیں۔