حماس نے اسرائیل پر حملوں کی تفصیلات جاری کر دیں  

Dec 04, 2023 | 22:03 PM

ویب ڈیسک:القسام بریگیڈز نے اسرائیل پر حملوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔
القسام بریگیڈز کا کہنا ہے کہ اس نے کئی اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔اسرائیلی پر مختلف نوعیت کے حملے کیے ہیں۔ تین اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو غزہ کے مشرق میں یاسین 105 ٹینک شکن ہتھیاروں کے ساتھ نشانہ بنایا۔اسرائیلی شہر عسقلان کو "فلسطینی شہریوں کے قتل عام کے بدلے میں” نشانہ بنایا گیا۔ایک اسرائیلی ٹینک جس نے یاسین 105 اینٹی ٹینک ہتھیاروں کے ساتھ مشرقی بیت لاہیا پر حملہ کیا تھا۔
ترجمان کے مطابق اسرائیل کا ساحلی شہر تل ابیب، سڈروٹ اور نیٹیووٹ پر حملے کیے۔غزہ شہر کے جنوب میں مارٹر گولوں کے ساتھ اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا۔
الفلوجہ کے علاقے میں اسرائیلی ٹینک یاسین 105 اینٹی ٹینک ہتھیاروں سے حملہ میں ایک فوجی ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے۔الفلوجہ میں آئی ای ڈی اور مشین گن سے فائر کرنے والے اسرائیلی پیدل فوجی نشانہ بنے۔
ایک اسرائیلی ٹینک اور اسرائیلی فوجی غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت حنون میں واقع عمارت میں نشانہ بنے۔

مزیدخبریں