ویب ڈیسک:7اکتوبر سے ابتک غزہ کی 80 فیصد سے زائد آبادی اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہو چکی ہے۔
فلسطینی مہاجرین کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے یو این آر ڈبلیو اے نے بتایا کہ اس وقت 12 لاکھ بے گھر افراد ادارے کے 156 مراکز میں مقیم ہیں۔
پوسٹ کے مطابق غزہ میں بڑے پیمانے پر لوگوں کے بے گھر ہونے کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ انہیں جنوبی غزہ کے شہر خان یونس سے نکلنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
عالمی ادارے کا کہنا تھا کہ لوگوں کو رفح جانے پر مجبور کیا جا رہا ہے مگر غزہ میں کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں۔
غزہ میں یو این ڈبلیو آر اے کے ڈائریکٹر تھامس وائٹ نے ایک ایکس پوسٹ میں کہا کہ لوگوں کو رفح جانے پر مجبور کیا جا رہا ہے، مگر وہاں دن بھر لڑاکا طیاروں کی آوازیں گونجتی رہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگ ہم سے پوچھتے ہیں کہ انہیں کہاں تحفظ مل سکتا ہے، مگر ہمارے پاس انہیں بتانے کے لیے کچھ بھی نہیں۔