ویب ڈیسک: غزہ کے بعد اسرائیلی فوج نے خان یونس شہر کے اندر اور اطراف کے علاقوں کے مکینوں کو انخلاء کا حکم دینے کے بعد ز مینی کارروائی شروع کردی۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی ٹینک جنوبی شہر میں اپنی زمینی کارروائی شروع کرنے کے بعد خان یونس کے شمال میں مختلف مقامات پر بمباری کر رہے ہیں۔
گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے خان یونس اور اس کے قریبی افراد کیلئے انخلا کے احکامات میں توسیع کی تھی اور کم از کم پانچ دیگر علاقوں کے رہائشیوں کو وہاں سے نکل جانے کو کہا تھا۔
عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ فلسطینی رہائشیوں کا کہنا تھا کہ فوج نے پرچے گرائے ہیں جس میں انہیں جنوب کی طرف سرحدی شہر رفح یا جنوب مغرب میں کسی ساحلی علاقے میں جانے کا حکم دیا گیا ہے۔
ویب ڈیسک :شمالی غزہ کے بعد اسرائیل کی جنوبی غزہ پر بمباری،فضائیہ سے بھی مدد لینے کا اعلان کردیا۔2روز میں مزید008لسطینی شہید ہو گئے۔
اسرائیل نے مغربی کنارے سمیت جینن، سلواد، جفنا، جلازوم، قلقلیا اور ہبرون میں چھاپے مارے اور متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔اسرائیلی فوج نے غزہ میں لڑائی کے دوران اپنے تین فوجیوں کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی ہے۔
دوسری جانب غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملے سے اردن کا شہری جاں بحق ہوگیا جس کی تصدیق اردن کی وزارت خارجہ کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔
اردن کی وزارت خارجہ کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملے میں اردن کا ایک شہری جاں بحق اور اس کا بھائی شدید زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کیا گیا تو ڈاکٹرز نے اس کے کومہ میں ہونے یکی تصدیق کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے پیر کی علی الصبح جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں شدید بمباری اور شیلنگ کی ہے جس میں فوری طور پر جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔