ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنما بشیر میمن نے کہا کہ حلقہ بندیوں پر تحفظات ہیں، ہمیں الیکشن کمشنر سندھ پر اعتماد نہیں۔
مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنماؤں بشیر میمن، نہال ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ بندیوں میں کراچی کے ساتھ انصاف ہونا چاہئے، حلقہ بندیوں سے متعلق ہم نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا۔
بشیر میمن نے کہا کہ ہمارے پاس قانونی راستہ موجود ہے، ہم پرامن لوگ ہیں، قانونی راستہ ہی استعمال کریں گے، حلقہ بندیوں کے اصولوں کی دھجیاں اڑائی گئیں، فرمائشوں پر حلقے بنائے گئے، ہم نے کسی افسر کو دھمکی نہیں دی، سعید غنی میری طرح ورکر ہے جو بولتا ہے بولنے دیں۔
جس طرح غیرمنصفانہ طریقے سے صوبہ سندھ میں حلقہ بندیاں کی گئی ہیں ہم صوبائی الیکشن کمشنر پر ہم عدم اعتماد کا اعلان کرتے ہیں۔
— Mian Asher Albert (@asher_albert) December 4, 2023
بشیر میمن
صدر مسلم لیگ ن سندھ@BashirMemonpmln pic.twitter.com/6BkXvU1r7k
نہال ہاشمی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے پری پول دھاندلی شروع کردی ہے، پیپلزپارٹی کی دھاندلیوں پر خاموش نہیں رہیں گے۔