ویب ڈیسک :لاہورشہر میں آلودگی کی شرح نسبتاً کم ہوگئی ائیر کوالٹی انڈکس 238 تک اگیا جبکہ سردی بڑھنے لگی، صبح کے وقت درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ پہنچ گیا۔
تفصیلات کےمطابق حکومت پنجاب کی انسداد سموگ کارروائیاں جاری ہیں،لاہور کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 238 ریکارڈ کیا گیا ہے،آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا دوسرا نمبر ہے۔مال روڈ کے اطراف میں آلودگی کی شرح 372 ، شملہ پہاڑی کے گردو نواح میں 318 ،ڈیفنس میں 370 جبکہ گارڈن ٹاؤن میں 351 ریکارڈ کی گئی ہے گزشتہ ہفتہ ائیر کوالٹی انڈکس 400 کی خطرناک حد تک پہنچ گیا تھا۔