جوڈیشل کمیشن رولز میں ترمیم کیلئے کمیٹی تشکیل 

Dec 04, 2023 | 20:25 PM

ایک نیوز :ججز تقرر ی کیلئے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں پیش رفت،جوڈیشل کمیشن رولز میں ترمیم کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جو ڈیشل کمیشن اجلاس میں کمیٹی تشکیل کا فیصلہ اکثریتی رائے سے ہوا۔جسٹس منصور علی شاہ کمیٹی کے سربراہ تعینات،کمیٹی میں ہر ہائیکورٹ کا ایک جج شامل ہوگا۔کمیٹی میں تمام صوبائی اور اسلام آباد بار ایسوسی کا ایک نمائندہ شامل ہوگا۔
 کمیٹی اعلی عدلیہ میں ججز نامزدگیوں سمیت دیگر معاملات پر رپورٹ پیش کرے گی۔
جوڈیشل کمیشن کے سربراہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کمیٹی کو 15جنوری 2024تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔

ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ منظور ملک جوڈیشل کمیشن کے ممبر تعینات،جسٹس ریٹائرڈ منظور ملک کو جسٹس سرمد جلال عثمانی کی مدت مکمل ہونے پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
 جسٹس منظور ملک کو دو سال کیلئے جوڈیشل کمیشن کا ممبر نامزد کیا گیا۔

مزیدخبریں