عوام کیلئے خوشخبری ،اب روٹی2روپے کی ملے گی

عوام کیلئے خوشخبری ،اب روٹی2روپے کی ملے گی
کیپشن: Good news for people, now bread will be available for Rs

ایک نیوز :مہنگائی کی ستائی عوام کیلئے اچھی خبر ،اب روٹی صرف 2روپے میں ملے گی ۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی میں غازی تنور کا افتتاح کر دیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کاکہنا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کے اقدامات جاری رکھے جائیں گے کراچی میں اس طرح کے 48 تنور لگانے کے لیے جگہ لے لی گئی ہے، 4 مزید تنوروں کا جلد افتتاح کروں گا۔ عوام کے مسائل حل کرنے سے خوشی ملتی ہے، چاہے کوئی کچھ بھی کہے عوام سے رابطہ نہیں توڑوں گا۔
کامران خان ٹیسوری کا مزید کہنا تھاکہ آئی ٹی کورسز کے ایڈمٹ کارڈ کا اجرا شروع کر دیا گیا ہے، ان کورسز کے ذریعے 50 ہزار طالب علموں کو آئی ٹی کے جدید ترین کورسز گورنر ہاؤس میں پڑھائے جائیں گے۔
 گورنر سندھ کا کہنا تھاکہ گورنرہاؤس میں مارکی تیار ہو چکی ہے، کمپیوٹرز بھی لگوا دیئے گئے ہیں، ان تمام اقدامات پر کسی بھی طرح کے سرکاری فنڈز استعمال نہیں کئے گئے ہیں۔