حارث رؤف کو آخر کار این او سی جاری کردیا گیا

Dec 04, 2023 | 18:22 PM

ویب ڈیسک :پاکستان کرکٹ بورڈ  نے بگ بیش کیلئے حارث رؤف سمیت دیگر کھلاڑیوں کو این او سی جاری کردیا۔

تفصیلات کےمطابق جن کھلاڑیوں کو این او سی جاری کیا گیا ان میں حارث رؤف، اسامہ میر اور زمان خان شامل ہیں ۔حارث رؤف اوراسامہ میر کو 5میچز کیلئے این او سی جاری کئے گئے ۔زمان خان کو چار میچز کیلئے این او سی جاری کیا گیا ۔پی سی بی کے مطابق ورک لوڈ ،ٹوورز کو مدنظر رکھ کر این او سی جاری کئے گئے ۔ فیصلہ تمام سٹیک ہولڈرز کے مفاد میں ہے ۔

مزیدخبریں