بشریٰ بی بی کو نکاح سے پہلے نہ دیکھنے کا دعویٰ صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے ،عون چودھر ی

بشریٰ بی بی کو نکاح سے پہلے نہ دیکھنے کا دعویٰ صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے ،عون چودھر ی
کیپشن: بشریٰ بی بی کو نکاح سے پہلے نہ دیکھنے کا دعویٰ صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے ،عون چودھر ی

ایک نیوز :سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے  بشری بی بی کونکا ح سے پہلے نہ دیکھنے کے بیان پرعمران خان پرانے دوست عون چودھری  بھی  میدان میں آگئے۔
 تفصیلات کےمطابق عون چودھری نے کہا ہے کہ  بشری بی بی کو نکاح سے پہلے نہ دیکھنے کادعوی اس صدی کا سب سےبڑا جھوٹ ہے ،  خودکو قوم کا لیڈر بولنے والا جھوٹ بولے تو میرا فرض ہے کہ سچ سامنے لاؤں ۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی   کے پول کھولے تو  انہیں شرم سے  سرچھپانے کی جگہ نہیں ملے گی ۔ عمران خان بشری بی بی  سے نکا ح سے پہلے درجنوں بارے ملے بھی ،دیکھا بھی،  ایک بار نہیں کئی بار  نکاح سے پہلے ملے ، گھنٹوں ملاقات کرتے رہے ۔

 ان کا کہناتھا کہ  بشری بی بی قران پرحلف دیدیں کہ انہوں نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کونکاح سے پہلے چہرہ نہیں دکھایا،  میں خود سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو ملاقات کے لئے لیکر جاتارہا ہوں  ، سابق چیئرمین جھوٹ میں کتنا  گریں گے کہ جھوٹاقران اٹھانے تک پہنچ گئے ، سابق تعلق کا لحاظ رکھ رہا ہوں ورنہ ایسے راز کھولوں کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا گند دنیا کے سامنےآجائے ،
پی ٹی آئی کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے اللہ کاشکر ہے کہ انکو وقت پر ہی چھوڑ دیا ،  نئے چیئرمین پی ٹی آئی کے لئے بیرسٹر گوہر علی کی نامزدگی بھی انکے اندر کے خوف کی عکاس ہے ، سابق چیئرمین پی ٹی آئی پارٹی کے کسی اہل شخص کو پارٹی میں مقام دینا ہی نہیں چاہتے، ملک میں شر پھیلانے اوراداروں سے تصاد م کرنے والے کے خلاف آواز بلندکرنا ملک سے وفا کے مترادف ہے ۔