میانوالی: سابق ایم این اے امجد علی خان کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Dec 04, 2023 | 16:01 PM

ایک نیوز: انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا نے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے امجد علی خان کا 4 دن کا مزید جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اب انہیں 8 دسمبر بروز جمعہ کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

امجد علی خان پر 9 مئی کے واقعات میں پاکستان ائیر فورس میانوالی پر حملہ کرنے کے مختلف الزامات کی ایف آئی آر درج ہے۔

امجد علی خان ڈیفنس سٹینڈنگ کمیٹی کے سابق چیئرمین بھی ہیں۔

مزیدخبریں