گیس،یوٹیلٹی بلز کی قیمتوں میں اضافہ، فیکٹری مالکان کی ہڑتال، صنعتوں کا پہیہ جام

گیس،یوٹیلٹی بلز کی قیمتوں میں اضافہ، فیکٹری مالکان کی ہڑتال، صنعتوں کا پہیہ جام
کیپشن: Increase in prices of gas, utility bills, strike of factory owners, jamming of industries

ایک نیوز: گیس اور یوٹیلٹی بلز کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف فیکٹری مالکان نے ہڑتال کرتے ہوئے صنعتوں کا پہیہ جام کردیا۔ فیکٹری مالکان کا کہنا ہے کہ گیس ٹیرف میں 100 سے 130 فیصد کے اضافے سے متعدد صنعتیں بند ہوگئیں۔ موجودہ گیس ٹیرف پر صنعتیں چلانا اور عالمی مارکیٹ سے مسابقت ناممکن ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیکٹری مالکان کی ہڑتال کے بعد کراچی کے سات، سندھ کے تین اور بلوچستان لسبیلہ کے انڈسٹریل زونز میں پیدواری عمل بند رہا۔ ہڑتال کے حوالے سے صعنتکاروں نے پریس کانفرنس بھی کی۔

کراچی انڈسٹریل الائنس کے رہنما جاوید بلوانی کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمت میں اضافہ کسی صورت منظور نہیں۔ کراچی کے مختلف صنعتی علاقوں کے صنعت کار کہتے ہیں حکومت کو صنعتیں بند ہونے کا کوئی دکھ نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت صنعتکاروں سے بامقصد مذاکرات کرے۔ 

صنعت کار کہتے ہیں آج علامتی ہڑتال تھی۔ اب ہڑتال کا دورانیہ ایک ہفتے تک کرنے پرغورکیا جا رہا ہے۔