سائفرکیس عمران خان کوالیکشن سےباہررکھنےکی کوشش ہے،بابراعوان

Dec 04, 2023 | 15:23 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: بابر اعوان نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو میں کہا کہ ہم نے انٹرنیشل میڈیا کو کمرہ عدالت تک رسائی نہ دینے پر احتجاج کیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے واضع طور پر کہا میڈیا کو اجازت ہے۔
تفصیلات کے مطابق بابر اعوان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہو ئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پچھلا سارا ٹرائل کالعدم  قرار دیا ہے۔عدالت  کونئے ٹرائل کیلئے قانون واضع کرنا پڑے گا۔ایک تیسرے چوتھے درجے کے امریکی سفارت کار نے پاکستان میں رجیم چینج کا کہا امریکی سفارتکار ڈونلڈ کے کہنے پر پاکستان میں حکومت ختم کی گئی۔ یہ سب کچھ عمران خان کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے کیلئے کیا جارہا ہے۔

وکیل بابر اعوان نے کہا کہ سائفر کیس کوئی کیس ہی نہیں۔ عمران خان کو کہا ہے ہم سب پیچھے رہ گئے قوم آگے نکل گئی ہے۔نواز شریف پر قدرت مہربان نہیں این آر او مہربان ہوگیا ہے۔ قوم پوری طرح سے الیکشن کیلئے تیار ہے۔ پی ٹی آئی کی پوری تیاری ہے الیکشن میں ہر حلقے سے امیدوار کھڑے کرے گی۔ یہ فرضی مقدمات بند ہونے چاہئیے۔ انٹرنیشنل میڈیا اور اوبزرورس کو ٹرائل دیکھنے کا موقع ہونا چاہئیے۔

بیرسٹر عمیر نیازی کی میڈیا سےگفتگو
بیرسٹر عمیر نیازی نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج کی سماعت میں میڈیا کی نمائندگی پھر سے سلیکٹیو بنانے کی کوشش کی گئی۔میڈیا نمائندگان نے سماعت کے دوران نقطہ اٹھایا کہ تمام میڈیا کو اجازت ہونی چاہئیے۔

عثمان گل کی میڈیاسےگفتگو
عثمان گل نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیل ٹرائل پر ہمارا پہلےبھی اعتراض تھا اب بھی ہے،آج کی سماعت قانونی نہیں غیر قانونی ہے،ہمیں جو آج نقول فراہم کی گئی وہ نامکمل نقول ہیں،کیس سے متعلق ہمیں کوئی مواد فراہم نہیں کیا گیا۔

مزیدخبریں