ایک نیوز: ایف آئی اے انٹرپول پاکستان کی بڑی کارروائی، سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے انٹرپول نے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم عبدالغفارکو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا، گرفتار ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔
گرفتار ملزم بہاولنگر پولیس کو ڈکیتی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں مطلوب تھا، ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔
بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔
ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔انتہائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہے۔