190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

Dec 04, 2023 | 14:18 PM

ویب ڈیسک: 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل میں سابق وزیراعطم عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔

سابق چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل لطیف کھوسہ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کی گئی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نے 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل میں ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست احتساب عدالت میں دائر کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں