ایک نیوز :لاہور اور اسلام آباد میں گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری کا ایک اور بڑا سکینڈل سامنے آگیا۔
نوکری کی لالچ دے کر گردے نکالنے والا گروہ پکڑا گیا!#AIK NewsNews #AIK News #Pakistan #PakistanLive @alidar89
— AIK News News (@pnnnewspk) December 4, 2023
Link:https://t.co/0UUcWfX9Rp pic.twitter.com/pNF7gy3veJ
رپورٹ کے مطابق گروہ نے نوکریوں کا جھانسہ دے کر 80سے90لوگوں کے گردے نکال لئے ۔گرفتار4ملزمان نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ کےچار افراد کو ستوکتلہ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔90ڈونرز کے شناختی کارڈز بھی برآمد کر لئے گئے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ گروہ کا انکشاف اے کیٹگری کے اشتہاری کی گرفتاری کے دوران ہوا جس کا گردہ نکلا ہوا تھا ۔ملزم کی نشاندہی پر ڈونرز کا بندوبست کرنے والے 3ملزمان کو گرفتار کیا -
پولیس کی ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے انکشاف کیا کہ مطلوبہ شخص کو نوکری کیلئے میڈیکل کا جھانسہ دیا جاتا اور اسلام آباد لے جا کر گروہ نکال لیاجاتا تھا ۔ ملزمان نے 90شہریوں کے گردے نکلوانے کا اعتراف کرلیا ۔
پولیس کاکہنا ہے کہ سکینڈل میں اسلام آباد کے بااثر افراد کے ملوث ہونے کا شبہ ہے ۔ڈاکٹرز کے گروہ کی گرفتاری کیلئے بھی کوشش شروع کردیں۔