ٹی وی اینکر عروسہ خان نے اقرار الحسن سے شادی کی تصدیق کردی

ٹی وی اینکر عروسہ خان نے اقرار الحسن سے شادی کی تصدیق کردی
کیپشن: TV anchor Arusa Khan confirmed her marriage to Iqrarul Hasan

ایک نیوز: معروف اینکر اقرار الحسن اور عروسہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ معروف پاکستانی اینکراورمیزبان اقرار الحسن کی تیسری شادی سے متعلق کی جانے والی قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہوگیا، نیوز کاسٹرعروسہ خان نے اقرار سے شادی کی تصدیق کردی ہے۔

کچھ عرصہ قبل اقرارالحسن اورعروسہ خان کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر خاصی وائرل تھیں تاہم دونوں نے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔

2006 میں اقرار الحسن نے اپنی پہلی شادی قرۃ العین اقرار سے شادی کی تھی، جس سے ان کا ایک بیٹا پہلاج ہے۔

اقرار الحسن نے 2012 میں فرح اقرار سے دوسری شادی کی تھی جس کی تصدیق 5 سال بعد کی تھی۔