ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے صدر پرویز الہٰی اور دیگر کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن اور کک بیکس وصول کرنے کا ریفرنس سماعت کے لئے مقرر کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی سمیت دیگر کیخلاف ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد کا ریفرنس دائرکیا گیا تھا جس کے مطابق پرویز الہٰی اور ان کے بیٹے مونس الہٰی سمیت دیگر نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔
نیب ریفرنس کے مطابق پرویز الہٰی نے بطور وزیراعلی پنجاب عہدے کاغلط استعمال کیا۔
پیر کے روز پرویزالہٰی سمیت دیگر کیخلاف دائر نیب ریفرنس کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد احتساب عدالت کے جج نسیم احمد کی جانب سے ریفرنس کو سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔
فاضل جج نے ریفرنس کو سماعت کیلئے زبیر شہزاد کیانی کی عدالت میں بھجوایا۔