ویب ڈیسک: توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کرکے املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمے میں عدالت نے تحریک لبیک پاکستان کے 26 کارکنان کو بری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے فیصلہ سنایا۔ ملزمان کی جانب سے چودھری ملک سلیم ، ایس کے حیات ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق پراسیکیوشن ملزمان کیخلاف الزامات ثابت نہیں کرسکی جس پر انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک لبیک کے 26 کارکنان کو بری کر دیا۔
واضح رہے کہ ملزمان کیخلاف تھانہ چونگ میں 2021 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ تحریک لبیک کے کارکنان کیخلاف توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام تھا۔