ایک نیوز: آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کے معاملے پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اعتراضات کیخلاف اپیل پر جلد سماعت کی استدعا کردی۔
تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل نے جلد سماعت کی متفرق درخواست دائر کردی،
درخواست میں کہا گیا ہے کہ آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کو آئینی درخواست میں چیلنج کیا تھا،رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراضات لگا کر واپس کردی۔رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل دائر کر چکے ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اعتراضات کے خلاف اپیل پر جلد سماعت کی جائے۔