ایک نیوز: اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 8 کارروائیوں کے دوران 31 کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق فیصل آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بذریعہ پرواز نمبر GF-791 بحرین سے پہنچے والا غیر ملکی مسافر گرفتار کرلیا گیا۔ دورانِ کاروائی نائیجیرین باشندے کے پیٹ سے 40 کوکین بھرے کیپسولز برآمد کرلیے گئے۔
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے ٹرالی بیگ سے 1 کلو 343 گرام آئس اور 558 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ ملزم پرواز نمبر PA-170 کے ذریعے جدہ کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔
کمرشل مارکیٹ راولپنڈی میں دو ملزمان سے 240 عدد ایکسٹیسی گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ ہنگو روڈ کوہاٹ کے قریب گاڑی سے 3 کلو 600 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
کانپور اڈا، ملتان کے قریب خاتون کے بیگ سے 2 کلو 400 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ اسی طرح ڈیرہ غازی خان میں واقع بابِ سخی سرور کے قریب ملزم سے 2 کلو 400 گرام چرس برآمد ہوئی۔
زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام، حیدرآباد کے قریب ملزم سے 11 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔ زخہ خیل خیبر کے غیر آباد علاقے میں اسمگلنگ کیلئے چھپائی گئی 10 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔