ایک نیوز: جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل کو چیئرمین کمپیٹیشن کمیشن پاکستان تعینات کر دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل اس عہدے پر جولائی 2025ء تک رہیں گے۔وفاقی کابینہ نے جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل کی بطور چیئرمین تعیناتی کی منظوری دی ہے۔
جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل پشاور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے سابق جج کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
کمپیٹیشن اپیلٹ ٹریبیونل گزشتہ 10 سال میں سے ساڑھے 7 سال غیر فعال رہا ہے، ٹریبیونل میں اِس وقت 212 اپیلیں زیرِ اِلتواء ہیں۔
اپیلوں پر فیصلے میں تاخیر سے چینی، سیمنٹ، کھاد، ٹیلی کام، بینکوں سمیت اہم شعبوں میں سی سی پی آرڈرز کے نفاذ پر منفی اثر پڑا ہے۔