ڈیفنس کارحادثہ: ملزم افنان کے والد کی عبوری ضمانت میں توسیع

Dec 04, 2023 | 11:09 AM

ایک نیوز: انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے ڈیفنس کار حادثہ کے ملزم افنان کے والد شفقت کی عبوری ضمانت میں آٹھ دسمبر تک توسیع کردی گئی۔ پولیس نے ملزم  کے والد کو بھی قصوروار قرار دیتے ہوئے گرفتاری مانگ لی۔ 

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کی جج عبہر گل نے کسی کی سماعت کی۔ دوران سماعت ملزم افنان کا والد شفقت عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت پیش ہوا۔ 

عدالتی استفسار پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم سے تفتیش مکمل ہوچکی اور ملزم شفقت قصور وار پایا گیا ہے۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم نے گاڑی کی چابی خود بیٹے کو دی اور وقوعہ کے وقت ملزم موقع پر موجود تھا لہذا ملزم کے والد کی گرفتاری بھی درکار ہے۔ 

ملزم کے وکیل نے عدالت نے کیس فائل کا جائزہ لینے کی مہلت طلب کی جس پر عدالت نے ملزم شفقت کی عبوری ضمانت میں آٹھ دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلا کو حتمی دلائل کے لیے طلب کر لیا۔

مزیدخبریں