ن لیگی پارلیمانی بورڈ کا دوسرا اجلاس اختتام پذیر

Dec 04, 2023 | 10:50 AM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز:پاکستان مسلم لیگ ن کی انتخابی سرگرمیوں میں مسلسل تیزی،پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا دوسرا اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں اختتام پذیر ہوگیا۔

تفصیلا ت کے مطابق اجلاس کی صدارت قائد نواز شریف، پارٹی صدر شہباز شریف نے کی،اجلاس میں راولپنڈی ڈویژن کے چاروں اضلاع اٹک، راولپنڈی اور  چکوال  کے امیدواروں کے انٹرویوز کئے گئے،تینوں اضلاع کے قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلیوں کے 126 سے زائد امیدواروں کے آج انٹرویو ہوئے۔

راولپنڈی ڈویژن میں قومی اسمبلی کی مجموعی طور پر 11 جبکہ پنجاب اسمبلی کی  23 نشستیں ہیں،پارلیمانی بورڈ راولپنڈی کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر پرویز رشید کی سربراہی میں بنائے گئے سب پارلیمانی بورڈ کی ٹکٹوں کی سفارشات پر بھی غور کرے گا۔

قبل ازیں پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کے لیے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، اسحاق ڈار اور سردار ایاز صادق ماڈل ٹاؤن کے مرکزی سیکریٹریٹ پہنچ گئےتھے۔مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا پارٹی سیکریٹریٹ میں دوسرا اجلاس شروع ہواتھا۔

اس حوالے سے مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔

اجلاس میں سینئیر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف، الیکشن سیل کے سربراہ سینیٹر اسحاق ڈار، پارٹی سیکریٹری جنرل احسن اقبال اور پارٹی کے مرکزی و صوبائی عہدیدار شریک ہیں۔متعلقہ ڈویژن کے کوآرڈینیٹرز بھی اجلاس میں موجود ہیں۔

اجلاس آج راولپنڈی ڈسٹرکٹ میں پارٹی کے لئے موزوں امیدواروں کا انتخاب کرے گا۔

مسلم لیگ یوتھ ونگ میں نئی تقرریوں کی منظوری,چیف آرگنائزر مریم نواز نے افتخارِ ولی خان کو صوبائی یوتھ آرگنائزر خیبر پختونخوا مقرر کردیا.بیرسٹرزید اللہ خان ایم ایس ایف کے کوآرڈینیٹر مقرر .مریم نواز کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

مزیدخبریں