ایک نیوز: عوام کی نظر میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بطور سپہ سالار کا ایک سال کیا رہا۔ عوامی کیجانب سے ذخیرہ اندوزوں، اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاوٴن، ڈالر کی قیمت کو قابو کرنے سمیت افغان باشندوں کی وطن واپسی کیلئے سپہ سالار کی کوششوں کی تعریف کی گئی ہے۔ عوام کو آرمی چیف سے بہت توقعات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی زیر قیادت ملک نے پچھلے ایک سال میں ترقی کی کئی منازل طے کی ہیں، اس حوالے سے عوام نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوج کی جدوجہد ملکی بہتری کے لئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے ہمیں بہت سی توقعات وابستہ ہیں، آرمی چیف نے ذخیرہ اندوزوں، اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاوٴن، ڈالر کی قیمت کو قابو کرنے سمیت کئی موثر اقدامات کئے ہیں۔
عوام کا کہنا تھا کہ افغان باشندوں کی وطن واپسی بھی سپہ سالار کی بدولت ممکن ہو رہی ہے، امن و امان اور تجارت کے حوالے سے آرمی چیف کے اقدامات سے ملکی معیشت مضبوط ہوئی ہے، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کو مخلص آرمی چیف ملا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے ملک اور حکومت کو سہارا دیا، ڈالر اور پیٹرولیم مصنوعات سستی کرنے میں آرمی چیف کی حکمت عملی موجود ہے، سپہ سالار نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں، ہم عوام چیف آف آرمی سٹاف کے بہت شکر گزار ہیں۔